ملتان آرٹس کونسل کی تعزیتی تقریب میں غلام عباس فراست کو خراج عقیدت ، غلام عباس فراست ایک ہمہ جہت فنکار تھے: شاکر حسین شاکر
ملتان(صفدربخاری سے )معروف شاعر’ادیب’کالم نگار اور ملتان آرٹس کونسل کے بورڈ آف منیجمنٹ کے رکن شاکر حسین شاکر نے کہا ہے کہ غلام عباس فراست ایک ہمہ جہت فنکار تھے۔انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک کے زیر اہتمام نامور کلاسیکل گائیک’شاعر’ادیب’دانشور اور گوجرانولہ آرٹس کونسل کے سابق ڈائریکٹر غلام عباس فراست کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ غلام عباس فراست کی ادبی’فنی اور ثقافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا غلام عباس فراست میرے حقیقی بھائیوں کی طرح تھے۔انہوں نے ملتان میں موسیقی کے بہت سے پروگراموں میں پرفارم کیا۔انہیں ملتان کی ثقافت ‘آرٹ اور ادب سے بے پناہ لگاؤ تھا۔ملتان والے بھی ان کے فن کے مداح تھے اور سے بے حد پیار کرتے تھے۔استاد صغیر احمد نے کہا کہ غلام عباس فراست ایک مکمل فنکار تھے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ملتان ٹی ہاؤس کے کیئر ٹیکر فیاض احمد اعوان نے کہا کہ غلام عباس فراست اعلی انسانی اوصاف رکھنے والی شخصیت تھے۔ان کا خلوص’پیار اور محبت اہل ملتان کبھی فراموش نہ کر پائیں گے۔ڈاکٹر عبدالبصیر نے کہا کہ غلام عباس فراست ایک قادرالکلام شاعر اور موسیقی کے جملہ رموز سے واقفیت رکھنے والی شخصیت تھے۔انہوں نے موسیقی کے قدر دانوں کے دل میں گہرے نقوش مرتب کیئے ہیں۔ڈاکٹر جام عابد نے کہا کہ غلام عباس فراست جتنے خوبصورت فنکار تھے اتنے ہی خوبصورت انسان بھی تھے۔اعجاز سمرا نے کہا کہ غلام عباس فراست وسیع مطالعہ رکھنے والے فنکار تھے۔ادب’آرٹ’ثقافت’سماج کے بارے میں ان کی معلومات گراں قدر تھیں۔ماہر تعلیم اور شاعر ظفر خان بابر نے کہا غلام عباس فراست سے مل کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا تھا۔وہ ایک بے ریا اور سچے اور کھرے انسان تھے۔احمد قریشی اور شاہد قریشی نے کہا کہ غلام عباس فراست کشادہ دل رکھنے والے فنکار تھے اور نئے فنکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے تھے۔شوکت سعیدی اور سجاد ملک نے غلام عباس فراست کی انسان دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کسی سے یکساں محبت اور پیار کرنے والی شخصیت تھے اور اپنے انسان دوست رویے کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا کرتے تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض ملتان آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر عمر حیات نے نبھائے۔آخر میں غلام عباس فراست کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا بھی کرائی گئی۔



































Visit Today : 124
Visit Yesterday : 509
This Month : 1666
This Year : 65385
Total Visit : 170373
Hits Today : 336
Total Hits : 886929
Who's Online : 8





















