ملتان:  اساتذہ کی ان سروس پرموشنز جلد سے جلد کی جائیں گی ۔ منور کمال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مردانہ ۔۔۔آج محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیچرز یونین کے رہنماؤں کے وفد نے رانا محمد اسلم انجم چیئرمین ایجوکیشن موومنٹ پنجاب و ڈپٹی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول کلمہ چوک ملتان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مردانہ ملتان سے اساتذہ کے مسائل کے بارے ملاقات کی۔ وفد میں راؤ ساجد مصطفی٫ راؤ ذوالفقار احمد٫ راؤ محمد اشرف ٫محمد فاروق احمد٫ محمد یونس خان لودھی راؤ ندیم احمد شامل تھے ۔ اس موقع پر وفد نے اساتذہ کے مختلف مسائل بالخصوص ای ایس ٹی ٹو ایس ایس ٹی ٹیچرز کی پروموشن کے لیے جلد اقدامات اٹھانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مردانہ ملتان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انکے تمام مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔