ملک ارشد اقبال بھٹہ کی جانب سے میڈیا اونرز سوسائٹی کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ،،پیپلز پارٹی آزادیٔ صحافت کی حامی ہے: ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان: پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ کی جانب سے میڈیا اونرز سوسائٹی کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں ایک پُروقار ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی میڈیا شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد میڈیا اور سیاسی قیادت کے مابین روابط کو فروغ دینا اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان اور پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام، عوامی شعور کی بیداری اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی صحافت، آزادی اظہارِ رائے اور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار رہی
ہے اور آئندہ بھی میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ میڈیا اونرز سوسائٹی کے چیئرمین ملک امجد سعید تھہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں صحافتی برادری کو جن معاشی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا ہے، ان کے حل کے لیے باہمی اتحاد، تنظیمی مضبوطی اور مثبت سیاسی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے میڈیا اونرز سوسائٹی کے اعزاز میں ظہرانے کے انعقاد پر ملک ارشد اقبال بھٹہ کا شکریہ ادا کیا۔ سوسائٹی کے صدر عمر فاروق نے کہا کہ میڈیا اور سیاسی قیادت کے درمیان مؤثر روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے مواقع صحافیوں کے مسائل کو براہِ راست اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہے، جسے مضبوط اور باوقار بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جنرل سیکرٹری عمران حنیف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اونرز سوسائٹی صحافیوں، میڈیا مالکان اور اداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی صحافتی برادری کے جائز حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا گیا، جبکہ میڈیا اور سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے میڈیا مالکان، مدیران، پبلشرز اور یوٹیوب چینلز کے منتظمین نے بھرپور شرکت کی، جن میں اشرف ضیاء، ضیاء اشرف، سلیم الرحمن میؤ، جلیل آصف، مقبول احمد، بلال احمد، محمد اعجاز، شیراز اویسی، سرفراز اعوان اور مخدوم جمشید ستاری شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیا اونرز سوسائٹی کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر حنیف چوہان، سرپرست خلیل بھٹی، وائس چیئرمین منیر شاہین، سینئر نائب صدر میاں مقصود احمد، نائب صدر صفدر علی بخاری، فنانس سیکرٹری اظہر ہاشمی، سیکرٹری اطلاعات عدفان فاروق قریشی، جنرل سیکرٹری ساوتھ پنجاب ملک رضوان اعوان، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ساوتھ پنجاب ملک ریاض کھوکھر، شاہدہ شہگی پیرزادہ، طوبیٰ متین شیخ، حمیدہ پروین قادری، پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار گیلانی، یاسین لک، سعید افضل، شہزاد خان، ندیم کاظمی، بدالدین قریشی، تاج الدین قریشی، وسیم عباس شاہ، احتشام مرزا، فرحانہ، شہباز احمد، حاجی بلال احمد، شاہد قریشی، دلدار بلوچ، تنویر احمد، معاویہ ڈوگر سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔




































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 509
This Month : 1766
This Year : 65485
Total Visit : 170473
Hits Today : 1054
Total Hits : 887647
Who's Online : 11





















