ممبر کنٹونمنٹ بورڈ یعقوب شیرا کے بھائی سلمان کھوکھر کی نمازِ جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان : ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان یعقوب شیرا کے بھائی سلمان کھوکھر مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز شاہی عیدگاہ کینٹ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ مفتی سعید الرحمن نے پڑھائی،نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران، تاجروں، وکلاء، صحافیوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی جبکہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے یعقوب شیرا اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو ایک بڑا ذاتی و خاندانی نقصان قرار دیا اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ سلمان کھوکھر ایک ملنسار، خوش اخلاق اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، ان کی وفات سے اہلِ علاقہ ایک اچھے شخص سے محروم ہو گئے ہیں۔




































Visit Today : 118
Visit Yesterday : 509
This Month : 1660
This Year : 65379
Total Visit : 170367
Hits Today : 293
Total Hits : 886886
Who's Online : 13





















