ملتان میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیرِاہتمام چوتھا سالانہ عظیم الشان کاروانِ جشنِ معراج منعقد: مقررین کا خطاب
ملتان : مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام چوتھا سالانہ عظیم الشان کاروانِ جشنِ معراج سے خطاب کرتے ہوئے جگر گوشہ پیر طریقت صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی نے کہا کہ معجزہ کہتے ہی اسے ہیں جسے سمجھنے سے انسانی عقل عاجز ہو۔مگر معجزہ معراج کی انفرادیت یہ ہے کہ اس نے عقل و فہم کیلئے سائنسی تحقیق کے نئے دریچے کھول دئے،آج سائنس ہزاروں سال کی تحقیق کے بعد روشنی کی رفتار کی پیمائش کررہی ہے مگر میرے آقا نے سفرِ معراج میں براق پر سفر کرکے روشنیوں کی رفتار کے بارے میں بتا دیا۔معراج رسالت نے قیامت تک انسانیت کو بھی معراج عطا کردی۔یہی وجہ ہے کہ معجزہ معراج سارے معجزات کا سردار ہے۔سفرِ معراج درحقیقت سفرِ عشق و محبت ہے جس کے راز محب اورمحبوب ہی بہتر جانتے ہیں،مگر اس سفرِ عشق کی پہلی تصدیق سیدنا صدیق اکبر نے کی اوراسی تصدیق نے انہیں امت مسلمہ میں صدیق اکبر کے منصب پر فائز کردیا۔کاروانِ جشنِ معراج کی قیادت صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی،صاحبزادہ غلام جیلانی آفتاب،پیر خواجہ خالد محمود نقشبندی،مرکزی میلاد کمیٹی کے سربراہ رکن الدین حامدی،خواجہ محمد زبیر نقشبندی،راؤ عبدالقیوم شاہین،خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری،مرزاارشدالقادری،راؤ عارف رضوی،حاجی محمد ندیم قریشی،پیر بابر فرید چشتی،پیر افضل فرید چشتی،ملک عدنان ڈوگر،قاری علامہ امیر اظہر سعیدی،رانا شفقت،قاری توفیق حامدی اوردیگر نے کی۔جبکہ ڈاکٹر ارشد بلوچ،علامہ اللہ داد سعیدی،مفتی عبدالرزاق حامدی،راؤ فہیم اللہ احسن ایڈووکیٹ،حاجی مظہر جاوید سیال،ملک اکمل وینس،رانا عرفان الاسلام،الحاج محمد علی انصاری، قاری غلام جیلانی نقشبندی،پیر افضال نقشبندی،پیر ذیشان کلیم معصومی،پیر ساجد نواز قادری،پیر آصف مراد سیالوی،علامہ مقبول فیضی،علامہ طاہر رضا عطاری،قاری نذیر خورشیدی،شفقت طلال تاشفین،ملک اسلم ڈوگر،صدیق چھینہ انصاری،اشرف گوگا انصاری،فیصل وارثی،راؤ محمدلیاقت،محمد اکرم پنڈا،حافظ نذرروانی،علامہ سعید حامدی،قاری جنید سعیدی،قاری عظیم سعیدی،غلام رسول غازی،راؤ محمد شفیق،چوہدری محمد شہباز،علی حیدر انصاری،چوہدری شکیل مرتضائی،فاروق قریشی،شہزاد غوری،شہباز ہاشم،سلمان الہی ایڈووکیٹ،حکیم عبدالوحید،کامران عالم نقشبندی،شاہداکرام حامدی،ڈاکٹر ساجد قادری،غلام حسین فریدی،شیخ سرفراز نیازی،مسعود خالد علوی،راؤ محمد اطہر،فرحت علی ہاشمی،عرفان حامدی،مصباح الدین حامدی ودیگر شریک تھے۔





































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 533
This Month : 6742
This Year : 54578
Total Visit : 159566
Hits Today : 2788
Total Hits : 718733
Who's Online : 4





















