ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ کے مسائل، صدر ملک ارشد ڈوگر کی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سے ملاقات ،، ڈیری و کیٹل فارمرز کے لیے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا مطالبہ
ملتان: ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر ملک ارشد ڈوگر نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک محمد یوسف اور ڈاکٹر غلام نبی سے ملاقات کرتے ہوئے ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ کے بڑھتے ہوئے مسائل سے بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ موسمی حالات کے پشن نظر جانوروں کی مکمل دیکھ بھال،ان کی خوراک،ادوایات اور ان سے دودھ اور گوشت کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔صدر ملک ارشد ڈوگرڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن پاکستان جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ جب محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ کے مرحلہ وار پروگرام منعقد کیے جائیں گے تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کا رجحان ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ کی طرف بڑھے گا۔کیونکہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمینگ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی بہتر رہنمائی فراہم نہیں کی جاتی۔ چاہے جانوروں کی بہتر خوراک ہو یا جانوروں کے وبائی امراض یا ان کی اچھی کوالٹی کی افزائش نسل کے بارے میں حکومت کی جانب سے کوئی آگاہی فراہم نہیں کی جاتی۔مسائل کو سننے کے بعد ڈائریکٹر لائیوسٹاک محمد یوسف اور ڈاکٹر غلام نبی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات میں سینئر نائب صدر فلک شیر بلوچ،چیئرمین رانااحسان،ابراہیم بلوچ ہمراہ تھے۔





































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 533
This Month : 6742
This Year : 54578
Total Visit : 159566
Hits Today : 2788
Total Hits : 718733
Who's Online : 4





















