​​​ملتان: جامعہ شیخ الاسلام کے مہتمم اعلیٰ اور ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی کو جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کا نائب ناظم اعلیٰ منتخب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز صوبائی مجلس عاملہ پنجاب کے اہم اجلاس اور تقریبِ حلف برداری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ امیر جماعت اہل سنت پاکستان، سراج الملت علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی کے والد گرامی، سفیرِ اسلام حضرت علامہ قاری محمد عبداللہ سیالوی (رحمتہ اللہ علیہ) نے مسلسل 40 برس تک جماعت اہل سنت میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ان کی ملی، دینی اور مذہبی خدمات سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہیں۔ صاحبزادہ علامہ قاری محمد قاسم سیالوی اپنے عظیم والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ علامہ صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی کے انتخاب پر جماعت کے مرکزی و صوبائی قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے جماعت کے لیے ایک نیک شگون قرار دیا ہے۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں شامل ہیں. ​پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری (صوبائی امیر، پنجاب)​،علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی (صوبائی ناظم اعلیٰ)​،علامہ قاری پروفیسر سلیم اشرف قادری ,علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی (صوبائی ناظم اطلاعات) ​مفتی محمد عابد رضوی اور پروفیسر سلیم اشرف قادری و دیگر۔ ​قائدین کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی کی بطور نائب ناظم اعلیٰ تقرری سے جماعت پنجاب بھر میں مزید فعال اور منظم ہوگی