ملکی معیشت کے استحکام کے لیے تمام تر سیاسی جماعتیں اور دانشور اپنا کردار ادا کریں: بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی
ملتان : جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے تمام تر سیاسی جماعتیں اور دانشور اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا جا سکے کیونکہ اس وقت عوام مہنگائی کی بدترین زد میں ہیں تو دوسری جانب ناقص اشیائے خوردنی کے ساتھ ساتھ جعلی ادویات بھی لوگوں کی صحت کو تباہ کر رہی ہیں لیکن کوئی ادارہ نہ مہنگائی کے خلاف اور نہ ہی جعلی ادویات کے خلاف صحیح معنوں میں کردار ادا کر رہا ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی حالیہ سیلاب کے باعث جلال پور پیر والا کی حدود میں کئی متاثرہ بیواؤں کو آج تک معاوضہ نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں وزیراعلی پنجاب کو اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا رؤف خان ساسولی نے مزید کہا کہ افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی شے پر ریٹ کنٹرول کا وجود ہی نہیں ہے ہر دکاندار کا الگ الگ ریٹ موجود ہے ریٹ کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی بھی عوام پر ڈالی جا رہی ہے حکومتی سطح پر عوام کی بھلائی کے لیے غور و خوض کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نت نئے طریقوں سے عوام پر بوجھ ڈالنے سے حکمران پرہیز کریں اس وقت عوام اور حکمرانوں کے درمیان نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ مہنگائی کی انتہا ہے ایسی صورتحال نے طبقاتی کشمکش کو طاقتور بنا دیا ہے غریب مزدور کسان کو امیر سرمایہ دار جاگیردار اور خوشحال طبقے کے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام پر مہنگائی کا زیادہ بوجھ نہ ڈالیں تاکہ عوام کے غم و غصے میں اضافہ نہ ہو ۔





































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 533
This Month : 6742
This Year : 54578
Total Visit : 159566
Hits Today : 2790
Total Hits : 718735
Who's Online : 3





















