ملتان :  تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کہا کہ ایک بار پھر سے اے ٹی سی لاہور کی عدالت میں وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کو ملتوی کرتے ہوئے 13 جنوری 2026سماعت کی نئی تاریخ دے دی۔جبکہ اے ٹی سی لاہور کی اسی عدالت سے مخدوم شاہ محمود قریشی دیگر مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔باقی مقدمات جن کا ٹرائل جاری ہےاگر ان پر سماعت مکمل ہوجائے تو شاہ محمو قریشی ان مقدمات سے بھی بری ہوجائیں گے مگر ان مقدمات کی سماعت کو مسلسل ملتوی کیا جارہا ہے۔شاہ محمود قریشی پر جاری مقدمات کا فیصلہ بھی شاہ محمود قریشی کے حق میں آئے گا مگر اس کے لیے جاری مقدمات کی سماعت ہونا ضروری ہے جو کہ سماعت کی درخواست کو کسی نہ کسی بہانے سے ملتوی کر کے نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔ہم پر امید ہیں آزاد اوربااختیار عدالتی نظام سے انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں کہ جلد مخدوم شاہ محمود قریشی کی دیگرمقدمات میں ضمانتوں کا فیصلہ سنایا جائے گا۔