عالمی رضاکار ڈے پر سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر میں سیمینار اور واک ریلی کا انعقاد،،شہری دفاع کے رضاکار ہر مشکل گھڑی میں قوم کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں: گروپ وارڈن غضنفر ملک
ملتان: سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو ، گروپ وارڈن غضنفرملک ، چیف انسٹرکٹر عبدالقدیر، سینئر انسٹرکٹر عمران مظہر چوہدری ، کمانڈربم ڈسپوزل سکواڈ شیخ محمد امین، خواجہ دلشاد احمد گروپ وارڈن نے 5 دسمبر رضاکاروں کے عالمی دن کے حوالہ سے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سیمینار اور واک ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ملک اور قوم کیلئے رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے تنظیم شہری دفاع کے رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں وطن عزیز کی ہرمشکل گھڑی میں شہری دفاع کے رضاکار ملک اور قوم کی خدمت اور رضائے الٰہی کیلئے ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کرتے ہیں شہری دفاع کے رضاکار ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں وطن عزیز کے شہری دفاع کو ناقابل تسخیر اور مستحکم بنانے کیلئے ہر فرد پر لازم ہے شہری دفاع کا حصہ بنیں اور شہری دفاع کی تربیت حاصل کریں واک ریلی کے دوران گروپ وارڈن عمران بھٹی، حاجی جمیل، ملک خادم حسین ، ملک محمد ابوبکر ، کامران علی، ملک اےبی بھٹہ، اجمل رونگھا سمیت رضاکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر سے ریلوے روڈ واک ریلی منعقد کی گئی اختتام پر ملکی امن و سلامتی اور دفاع کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔






































Visit Today : 53
Visit Yesterday : 485
This Month : 12770
This Year : 60606
Total Visit : 165594
Hits Today : 278
Total Hits : 840419
Who's Online : 6




















