پی ایم ڈی پی کے چیئرمین عابد چاند کا مطالبہ: اقلیتوں کے لیے غیر جمہوری انتخابی طریقہ فوری تبدیل کیا جائے
ملتان: پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ایم ڈی پی) کے مرکزی چیئرمین عابد چاند نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے لئے تمام اقلیتوں نے بھرپور حصہ لیا اور بیش بہا قربانیاں دیں لیکن افسوس کہ اقلیتوں پر مسلط غیر سیاسی و غیر جمہوری طریقہ انتخاب کو تبدیل کرنے کے لئے ابھی تک قانون سازی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے اقلیتوں میں بے چینی پائی جاتی ہے لیکن پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے (پی ایم ڈی پی) کے 21 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر ارشد جاوید، ضلعی صدر جاوید فرانسس، فیصل سرفراز ایڈووکیٹ ، ندیم سرفراز ، شاہد گل، عظیم ندیم، دومینک لوئیس، عمران چاند، اسلم فرزند، نشابل ندیم، پریم سلیمانی ، ارشد عامر، کیرل فیاض، آصف ساون، شفقت آصف و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی ، غیر اخلاقی، غیر سماجی اور غیر جمہوری سلوک کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ اقلیتیں زندگی کے تمام معاملات میں غیر محفوظ ہیں اقلیتی بچیوں کا اغوا، جبری تبدیلی مذہب اقلیتیوں کے وجود کو مسخ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ پاکستان کی تمام اقلیتیں مطالبہ کرتی ہیں کہ اقلیتوں کی استحصالی، محرومی اور ظلم اور جبر کے خلاف قانون سازی عمل میں لائی جائے اور انہیں تمام تر معاملات میں تحفظ فراہم کیا جائے۔






































Visit Today : 53
Visit Yesterday : 485
This Month : 12770
This Year : 60606
Total Visit : 165594
Hits Today : 282
Total Hits : 840423
Who's Online : 4




















