یو ای ٹی ملتان نے نیب ملتان کے انٹی کرپشن تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،،اعزازی شیلڈ اور اسناد پیش
ملتان : محمدنوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کےہونہار طلباء نے جنوبی پنجاب کی20 یونیورسٹیوں کے درمیان
National Accountability Bureau, Multan نیب ملتان کے زیر اہتمام جاری کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ انگریزی “International Anti-Corruption Day, 2025″تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیب ملتان کے زیر اہتمام کرپشن کے حوالے سے نوجوانوں کو آگاہی کے موضوع پرتقریری مقابلہ منعقدہوا جس میں جنوبی پنجاب کی 20 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا جس میں کرپشن کے خلاف بہترین تقریر کرنے پر یو ای ٹی ملتان کی ٹیم کو اعزازی شیلڈدی گئی اورطلباء کوتعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ یوای ٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر نے یو ای ٹی فیملی کو مبارک دی اور کہاکہ ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کو اپنا کرداراداکرناہوگاتب ہی ہم اپنے ملک کامستقبل مضبوط بناسکتےہیںہمیں اپنے نوجوانوں پر فخرہے جو کرپشن کے خلاف اتنی اعلی تقریرپیش کرکے جنوبی پنجاب میں یوای ٹی کا نام روشن کرکے پہلی پوزیشن کے مستحق قرار پائے۔ تقریب میں کمشنرملتان عامرکریم خاں، نیب ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاصم لودھی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان تھے اور BZU کے وائس چانسلر اس موقع پر موجود تھے۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے راؤ طحہٰ جاوید کو خصوصی مبارکباددی گئی۔ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افیئرز (مرد) اور ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افیئرز
(فی میل)،کنوینر، کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیMNSUET ملتان ایم یاسر بلا ل لیکچرر، شعبہ کمپیوٹر سائنس سمیت دیگر ٹیم ممبران نے شرکت کی۔





































Visit Today : 54
Visit Yesterday : 485
This Month : 12771
This Year : 60607
Total Visit : 165595
Hits Today : 296
Total Hits : 840437
Who's Online : 4




















