عالمی یومِ معذورین: یونائیٹڈ ریلیف فاؤنڈیشن آف دی بلائنڈ ملتان کی خصوصی تقریب کا انعقاد
ملتان: یونائیٹڈ ریلیف فاؤنڈیشن آف دی بلائنڈ ملتان کے زیر اہتمام عالمی یومِ افرادِ باہم معذوری کے موقع پرتقریب منعقد ہوائی جس کی صدارت فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیئر رحمن نے کی، پروفیسر غلام ربانی بٹ، فراز سلیم اور محمد اکمل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکاء نے شعبہ تعلیم، صحت، اسکل ڈویلپمنٹ اور ری ہیبیلیٹیشن پروگرامز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی تجاویز پیش کیں۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی شیخ عاطف چوہدری دلاور (سیلز کیئر)چوہدری ارشد نے فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کے لیے کام کرنے والی ایسی تنظیمیں معاشرے کا قابل فخر سرمایہ ہیں آج کادن ان کے لیے عید سے کم نہیں ہے اور بصارت سے محروم افراد زند گی کے مختلف شعبوں میں نارمل افراد کے ساتھ شانہ بشانہ اپنا بھر پوُر کردار ادا کر رہے ہیں ضروت ہے ان افراد کو، روزگار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر یں گے۔چیئرپرسن نیئر رحمان نے کہا کہ فاؤنڈیشن کا مقصد نابینا افراد کو باوقار مقام دینا، انہیں تعلیم، تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے عرصے میں خصوصی افراد کے لیے مزید جامع پروگرامز متعارف کروائے جائیں گے۔پروفیسر غلام ربانی بٹ نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی ٹیم لگن اور اخلاص کے ساتھ کام کر رہی ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو اس مشن کا حصہ بننا چاہیے۔اس موقع پر بصارت سے محروم افراد میں سفید چھڑیاں اور گفٹ تقسیم کئے گیے۔جبکہ بچوں تقایراور ٹیبلو پیش کئے پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر اتفاق کیا۔س میں نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔





































Visit Today : 54
Visit Yesterday : 485
This Month : 12771
This Year : 60607
Total Visit : 165595
Hits Today : 298
Total Hits : 840439
Who's Online : 4




















