ملتان میں محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کی 47 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
ملتان: ایڈیشنل کمشنر ملک کریم بخش نے کہا ہے کہ ہمیں نابینا افراد کو ایک کار آمد شہری بنانا ہے ہماری تھوڑی سی توجہ سے یہ بہت آگے جا سکتے ہیں اور یہ افراد بینا افراد سے کسی بھی صورت کم نہیں صرف ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر گزشتہ 47 سالوں سے ان کی روشنی بنا ہوا ہے اور سعدیہ کرمانی کی قیادت میں خوب ترقی کر رہا ہے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ام فروا ہمدانی نے کہا کہ ہمارے دروازے ان کی ترقی کے لیے کھلے ہیں یہ ایک نابینا افراد کا پاکستان کا مثالی ادارہ ہے یہاں کا ڈسپلن اور تعلیم و تربیت مثالی ہے ہمیں سب کو ان کا ہاتھ تھامنا ہوگا اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ سعدیہ خان کرمانی نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے سیکڑوں طلباء و طالبات آج پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک میں اپنی ذہانت کا لوہا منوا رہے ہیں اور پاکستان اور ادارے کا نام روشن کر رہی ہیں حکومت کو نابینا افراد کو نوکریاں دینا ہوں گی یہ کسی بھی طریقے سے بینا افراد سے کم نہیں کھیل ہو غیر نصابی سرگرمیاں ہوں ہمارے طلبہ سب سے آگے ہیں اس موقع پر پروفیسر ماجد وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز، سابق پرنسپل نصرت بانو اور طلباء و طالبات نے خطاب کیا اور ٹیبلوز پیش کیے آخر میں 47 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 485
This Month : 12796
This Year : 60632
Total Visit : 165620
Hits Today : 514
Total Hits : 840655
Who's Online : 4




















