گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شاہ رکن عالم میں ”اورنج ڈے“ جوش و جذبے سے منایا گیا،طالبات کا بھرپور اظہارِ یکجہتی
ملتان : گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین شاہ رکن عالم میں انرویل
ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز کی قیادت میں ”اورنج ڈے“ نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس دن کا مقصد خواتین پر ہونے والے تشدد کے خاتمے، ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور معاشرتی شعور کی بیداری کو فروغ دینا تھا۔تقریب میں انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل،طالبات اور انرویل ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی، سابق چیئرمین، مسز شاھین معظم، مسز شاہدہ نسیم کے علاوہ انرویل کے دیگر کلبز کی عہدے داروں نے بھی شرکت کی آگاہی واک میں طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق اور تحفظ سے متعلق نعرے درج تھے۔ مسز جینا اعجاز نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہیں، ان کی تعلیم، تربیت اور سلامتی پوری انسانیت کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اورنج ڈے“ صرف ایک دن کی سرگرمی نہیں بلکہ یہ ایک عالمی مہم ہے جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انرویل ڈسٹرکٹ 343 خواتین کی فلاح، حقوق کے فروغ اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے، تاکہ انہیں معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنایا جا سکے۔اس موقع پر خواتین کے خلاف تشدد سینٹر سے مسز نفیسہ اور ساجدہ حمید نے طالبات کو خواتین پر تشدد اور اس کے بچاؤ کے لیے تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اب خواتین کو ڈرنے کی ضرورت نہیں حکومتِ پنجاب اور پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے کے بارے میں بہت سے ہیلپ لائنز کام کر رہی ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ 343 کی جانب سے انسٹیٹیوٹ کی لیب کے لیے ایک عدد پرنٹر بھی دیاتقریب میں طالبات نے خواتین کے حقوق اور خود اعتمادی کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ آخر میں ادارے کی جانب سے آگاہی مواد تقسیم کیا گیا اور خواتین کے لیے محفوظ معاشرہ تشکیل دینے کا عزم کیا گیا۔






































Visit Today : 53
Visit Yesterday : 485
This Month : 12770
This Year : 60606
Total Visit : 165594
Hits Today : 276
Total Hits : 840417
Who's Online : 6




















