ملتان:  محمدنوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے سٹی کیمپس قاسم پورکالونی میں ٹریفک آگاہی سے متعلق ایک سیمینار منعقد ہوا۔جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر سلطان، رجسٹرار ڈاکٹرعاصم عمر، فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔سیمینار میں ٹریفک وارڈنز نے طلبا کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی اور زور دیا کہ طلباء محفوظ ڈرائیورکیلئے موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمنٹ اور کار چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کااستعمال ضرور کریں روڈ سیفٹی کیلئے گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ، دھوئیں کے نقصانات اور ماحول پر اس کے اثرات بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔سیمینار کےاختتام پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ وائس چانسلر، رجسٹرار، فیکلٹی اور طلبا نےآگاہی واک میں حصہ لیا۔ جس کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔ایم این ایس یو ای ٹی کی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی آگاہی سرگرمیاں نوجوان نسل میں نظم و ضبط اور روڈ سیفٹی شعور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔