ملتان : اسسٹنٹ کمشنر ملتان(صدر)زاہد اقبال گجرنے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملتان سمیت صوبہ بھر کے پارکس میں اوپن ائیر لائبریری کا قیام خوش آئند اقدام ہے اوپن ائیر لائبریری چناب پارک اپنی نوعیت کا واحد منفرد منصوبہ ہے جو پرائیویٹ سیکٹر لوگو ں کی تفریح کا سبب بن رہا ہے کرنل (ر) عبد الستار خالد نے کہا کہ چناب پارک میں اوپن ائیر لابئریری لائق تحسین ہے اور ہمارے لئے باعث فخر ہے چناب پارک کی انتظامیہ اس سے پہلے بھی اس طرح رفاہی اور انٹرٹینمنٹ پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے اور عنقریب چئیرلفٹ کا افتتاح بھی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوپن ائیرلائبریری چناب پارک کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ؒٓؒٓصوبیدار محمد اسلم منیجر پارک،بیرسٹر محمد ابتسام احمد ڈایریکٹر چناب پارک،ملک حسنین قانون گو محکمہ مال،محمد ذیشان رانا،محمد افضل،منور حسین،محمد الیاس شاہ،عبدالمجید ودیگر نے شرکت کی۔