ملتان : ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ میں ملتان پنجندلائنز کلب کے زیرِ اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کا مقصد مستحق افراد کو مفت نظر معائنہ، آپریشنز اور ادویات کی فراہمی تھا۔تقریبِ اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے کہا بنیاد ی ضروریات سے محروم علاقوں میں مستحق لو گوں کو سہو لیا ت دینا لا ئنز م کا مقصد ہے ملتان پنجنّد لائنز کلب انسانیت کی خدمت کا روشن مثال ہے۔ انہوں نے پی ڈی جی ثاقب رحیم شیخ سمیت، راؤ حیات، سمیع بٹ، سرفراز کلیمنٹ، وسیم عباس اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کابینہ کے خزانچی زوہیب چوہدری، ایسوسی ایٹ انٹرنیشنل ٹریژرر شفیق چوہدری، جی ایم اے وقاص سلیم، پروفیسر اعظم حسین (صدر ملتان کریسنٹ لائنز کلب)، ایسوسی ایٹ سیکرٹری مزاہد سہیل سرور اور دیگر معزز لائنز ممبران بھی شریک ہوئے۔ایونٹ چیئرمین لائن داؤد یوسف (زون چیئرمین Mux-E) نے،منصوبے کے متعلق بتایا کہ یہ آئی کیمپ گزشتہ 19 سال سے مسلسل جاری ہے۔ رواں سال بھی 500 سے زائد کامیاب آپریشنز کیے گئے جن سے بے شمار مریضوں کی بینائی بحال ہوئی۔ کلب کے صدر عمران لیاقت نے کہا فری آئی کیمپ کی کامیاب تکمیل لائنز کلب کی انسانیت دوست سرگرمیوں کا تسلسل ہے، جہاں خدمت اور امید کی نئی کرنیں بانٹی جا رہی ہیں ملتان پنجند لا ئنز کلب ہر سال ہسپتال میں سفید موتیا میں مبتلاء افراد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل مظفر گڑھ میں فری سرجری کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ کیمپ کی کامیابی میں ڈاکٹر تیمور فاضل، ڈاکٹر سلمان خان اور میڈیسن کمپنی یو وی ایس کے افضل انصاری اور چوہدری وحیدکی بھی خصوصی کاوشویں تھی جنہوں نے آپریشن کے بعد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں۔