ملتان: 3 دسمبر عالمی یومِ افرادِ باہم معذوری کے موقع پر سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کلین سول، پیراولمپکس، تارے زمین پر ٹرسٹ کے تعاون سے سپورٹس گالا منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا افتتاح سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر شیخ عدنان نے کیا۔افتتاحی خطاب میں شیخ عدنان نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کی صلاحیتوں کو مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی فٹنس کے لیے اہم ہیں بلکہ خصوصی افراد میں اعتماد اور حوصلہ بھی پیدا کرتے ہیں اس موقع پر شیخ عدنان نے کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار اور رنراپ ٹیم کو 25ہزار کراٹے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو10ہزار کا کیش انعام دیا جبکہ میچ میں ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 میں 140بنائے جبکہ بہاولپورکی ٹیم مقرہ اورز میں 118 سکور بنا سکی۔اسپورٹس گالا میں خصوصی افراد نے ویل چیئر کرکٹ، کراٹے، اور گولا تھرو سمیت مختلف گیمز میں بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ گراؤنڈ میں موجود شرکاء نے خصوصی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز افراد باہم معذوری کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیز بھی تقسیم کی گئیں۔ منتظمین نے ہر سال اس دن کو اسی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے عزم کا اظہار کیا۔