ملتان: قلم حروف دوست ادبی تنظیم کے زیر اہتمام بی بی فاطمہ الزہراؓ کے حوالے سے محفلِ مسالمہ کا انعقاد ، بی بی فاطمۃ الزہراؓ کی عظمت اور تربیت پوری امت کے لیے مشعلِ راہ ہے: سید نعیم کاظمی
ملتان: قلم حروف دوست ادبی تنظیم پاکستان کے زیر اہتمام بس سلسلہ وفات بی بی فاطمہ زہرا محفل مسالمہ کاظمی منزل میں تاحیا چیئرمین سید نعیم کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سید نواز ش علی زیدی واسطی شاعر اہل بیت،صا ئم علی گردیزی، طارق بلال شیخ،ملک سعید اختر و ینس، سید شاہد حسین کاظمی، مختیار مخلص، اشعر حسین کامران، جوا دحیدر رضوی،عبا س حیدررضوی معروف منقبت خواں،انعام الحق معروف نعت گو شاعر، ذوالقرنین حیدر صدیقی، ڈاکٹر محمد یحیی بھٹی، معروف نعت خواں منظور عوان، حافظ عامر قادری، سمیت ادیب و شاعروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی خطاب کرتے ہوئے تاحیات چیئرمین سید نعیم کاظمی نے کہا ہے کہ خاتون جنت بی بی فاطمۃ الزہرا کو جب حضرت محمد ﷺگھر سے رخصت کرنے لگے تو ایک صحابی نے حضرت محمد پر سوال کیا کہ حضور اپ نے اپنی بیٹی کو جہیز میں کیا دیا تو ہمارے نبی نے فرمایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو جہیز میں جنت دی ہے اس لیے بی بی فاطمۃ الزہرا کو خاتون جنت کہا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بی بی فاطمۃ الزہرہ خاتون جنت کے چشم و چراغ حضرت امام حسن اور حسین جنہوں نے کربلا میں اپنے ساتھیوں سمیت جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کا پرچم بلند کیا انہوں نے کہا ہے کہ خاتون جنت نے ہی ان کربلا کے دو شہزادوں کی پرورش کی انہوں نے کہا ہے کہ ماں بچے کی تربیت کا ہوتی ہے اور خاتون جنت میں امام حسن اور حسین کی وہ تربیت کی جن کا نام قیامت تک زندہ رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ آج کی ماؤں کو بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کی تربیت ایسے کریں جیسے خاتون جنت نے امام حسن اور حسین کی کی انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے نبی خاتون جنت بی بی فاطمۃ الزہرہ کا اس طرح سے احترام کرتے تھے کہ جب بھی فاطمۃ الزہرا اتی تھی تو آپ کھڑے ہو جاتے تھے جب ہمارے نبی کو خاتون جنت بی بی فاطمۃ الزہرا سے بے حد محبت تھی انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ ہمیں بھی زندگی اسی طرح سے گزارنی چاہیے جیسے ہمارے نبی بی بی فاطمۃ الزہرا امام حسن اور حسین نے گزاری اگر ہم ان کی نقش قدم پر عمل کریں گے تو ہماری اگلی منزل اسان ہو جائے گی محفل مثالمہ سے دیگر شاعروں ادیبوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔





































Visit Today : 54
Visit Yesterday : 485
This Month : 12771
This Year : 60607
Total Visit : 165595
Hits Today : 296
Total Hits : 840437
Who's Online : 4




















