ملتان: چوہدری طارق زمان گجر وائس چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملتان نے کہا کہ ہم سی پی اوکے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ ستیل ماڑی،سی سی ڈی سب انسپکٹراللہ دتہ انصاری،چوکی انچارج محمد جنید ودیگر ملازمین سمیت بہترین ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہفتہ پہلے راجپوت ٹریول پر ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان احسان جٹ، مبشر جٹ، شہباز،احمد وقاص، محسن کو گرفتار کرتے ہوئے زیر استعمال گاڑی،نقدی اور دیگر سامان کوبرآمد کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہم سے لوٹی ہوئی رقم ہمیں واپس دی۔چوہدری طارق زمان گجر نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب سے جرائم کا خاتمہ کرنے اور عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بہترین کردار کررہی ہے۔ملتان سے مکمل جرائم کے خاتمے کے لیے عوام محکمہ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر منیجرمہر اصغر بھی ہمراہ تھے۔