زکریا مارکیٹ تاجران کا اجلاس ، تاجروں کا مارکیٹ کے داخلی راستوں پر سخت نگرانی اور مؤثر سی سی ٹی وی سسٹم کا مطالبہ
ملتان : مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت انجمن کے صدر رانا ارشاد نے کی ،اجلاس میں مارکیٹ کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی معاملات اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا ،اجلاس میںعمران لغاری ،آصف بوہنہ ،ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر ، ملک نو از آرائیں، ملک منیر آرائیں ، قاسم بگٹی، چوہدری عثمان ، سعد، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مهار، شاکر خان ، شیخ عمران ، حاجی عبدالعزیز ، بلال کھا کھی ، طارق عزیز عمران کھچی، با برسیال عمران سیال چوہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، رانا عبدالرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، ملک اسدشریک تھے،شرکائے اجلاس نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف جاری کارروائی کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر کی جانے والی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں اور تاجر برادری کو برسوں سے لاحق سنگین خطرات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گی، اجلاس میں مقررین نے کہا کہ منشیات فروشی کے گھیرے میں آنے والے علاقوں میں کاروباری ماحول شدید متاثر ہوتا ہے جبکہ قبضہ گروپوں کی سرگرمیوں کے باعث سرمایہ کاروں اور تاجروں میں عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ جاری آپریشنز سے نہ صرف مارکیٹوں کا امن بحال ہوگا بلکہ تاجروں کو بلا خوف و خطر اپنی معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع ملے گا، جس سے شہر کی کاروباری رونقوں میں اضافہ ہوگا، رانا ارشاد احمد نے کہا کہ زکریا مارکیٹ کے تاجر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہر کو منشیات و قبضہ مافیا سے پاک کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے۔ اجلاس میں تاجروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ داخلی راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جائے، سی سی ٹی وی کیمرے مؤثر ہوں اور گشت کے نظام میں بہتری لائی جائے تاکہ امن و امان کے حوالے سے کی جانے والی حکومتی کوششوں کے مطلوبہ نتائج جلد حاصل ہوسکیں۔ اجلاس کے اختتام پر دعا کی گئی کہ شہر اور بازاروں کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر نجات ملے اور کاروباری سرگرمیاں پہلے کی طرح بھرپور طریقے سے بحال رہیں۔





































Visit Today : 54
Visit Yesterday : 485
This Month : 12771
This Year : 60607
Total Visit : 165595
Hits Today : 300
Total Hits : 840441
Who's Online : 4




















