ملتان: پنجاب کالج برائے خواتین میں ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیراہتمام ’’اقبال ڈے‘‘ فکرِ اقبال کو تقریری مقابلے کے ذریعے اُجاگر کیا گیا۔ تقریری مقابلے کا عنوان تھا ’’گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی‘‘۔ تقریب کا مقصد شہر ملتان سے بہترین مقررین کا انتخاب تھا۔ اس مَد میں نہ صرف کالج ہذا کی طالبات نے حصہ لیا بلکہ ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کو اپنے اپنے فن تقریر کا لوہا منوانے کے لیے پنجاب کالج کا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عروۃ اثقیٰ نے حاصل کی۔ بارگاہِ رسالت میں سیدہ زہرہ نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض پروفیسر مہوش پاشا اور نظامت کے فرائض پروفیسر سدرہ ندیم اورمس کائنات نے انجام دیئے۔ مقابلے کے منصفین کرام شعبہ اردو سے پروفیسر ضیا ء الرحمن اور شعبہ انگریزی سے پروفیسر تسنیم تھیں۔ تقریری مقابلے کے شرکا ء میں بہا ء الدین زکریا سکول سے ردا جاوید، نوخیز سکول نیوملتان سے حفصہ رمضان ، لاریٹ سکول چونگی نمبر9 (ماہ نور الیاس) الائیڈ سکول بوسن روڈ (تحریم طاہر) زکریا پبلک سکول (طیبہ عمران) نوخیز سکول نیو ملتان (امامہ مریم) نوخیز سکول (غزل نوید) ہاؤس آف پرفیکٹ ایجوکیشن (سیدہ عشا) ثمرہائی سکول نیو ملتان (آمنہ آفاق) گورنمنٹ گرلز مسلم سکول (ماہم آصف) پاکستان پبلک سکول (مہک ندیم انصاری) ہاؤس آف پرفیکٹ ایجوکیشن (مناہل شہزادی) لاریٹ سکول شاہ رکن عالم (نبیہا فاطمہ) انزلہ ماہین (نوخیز سکول نیو ملتان) (انشرح سعید) الائیڈ سکول ملتان، (ارفع ام ہانی) دی سٹی سکول ملتان، علیہ احتشام (زاویہ سکول ملتان) ثمرہ الیاس (دی سٹی سکول ملتان) ولیجا احسان (الائیڈ سکول سسٹم ملتان) زینب اکرم (اے ون شاہین سکول) حمنا طاہر (زینبیہ کیمپس) رملہ راؤ (زاویہ سکول سسٹم) ایمان فاطمہ (پیس انٹرنیشنل سکول بوسن روڈ کیمپس ) نورِ سحر (الائیڈ سکول بوسن روڈ کیمپس) وانیہ احسن (دی ایجوکیٹرز سکول ) سفرہ عرفان (دی نالج سکول) آمنہ کلیم (ایکسل سکول آف ایجوکیٹرز) سارہ کنول (گورنمنٹ گرلز جونیئر سکول) مومنہ نور (سن ماڈل ہائی سکول) گل ِ زہرہ (سن ماڈل ہائی سکول) نبیہہ انجم (سلطان فاؤنڈیشن ہائی سکول) فاطمۃ الزہرا (گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ) نور العین (الہدیٰ پبلک سکول) زویا طاہر (جونیئر گرامر سکول) فاریحہ بتول (کنٹری گرامر سکول) زرواجنید (بلسن سکول) سے شامل تھیں۔ تقریب میں طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کی شرکت بھی خوش آئند تھی۔ مقررین نے بھرپور انداز میں اپنےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر اسامہ بشیر قریشی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام طالبات اور اساتذہ کی آمد کو سراہا۔ انہوں نے اقبال کی فکر پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آپ نوجوان ہی اس قوم کے معمار ہیں اور آپ ہی اس وطن کے مستقبل کا آئینہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی تقریب میں صرف فن تقریر کواُجاگر کرنا مقصد نہیں بلکہ ہم تمام طالبات میں روبوٹکس، سائنس سوسائٹی کے زیراہتمام بہت سے مقابلہ جات منعقد کرنے کے خواہاں ہیں اور اس میں ہمیں آپ طالبات آپ کے اساتذہ کے بھرپور ساتھ کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے شہر ملتان کے ہر تعلیمی ادارے کے طلبا و طالبات میں خود اعتمادی، فنکارانہ صلاحیتیں پیدا کر سکیں۔
آخر میں ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز اسامہ بشیر قریشی کے ہمراہ پرنسپل صائمہ فیاض نے تمام مقررین میں اسناد تقسیم کیں۔ اول پوزیشن گورنمنٹ گرلز مسلم سکول کی طالبہ ماہم آصف نے حاصل کی۔ دوم پوزیشن زکریا پبلک سکول کی طالبہ طیبہ عمران نے حاصل کی سوم پوزیشن لاریٹ سکول سسٹم ملتان کی طالبہ ولیجا احسان نے حاصل کی۔ کامیاب ہونے والی طالبات میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔