خیر کا سفر
ایک دل… جو ملتان بار بار جیت لیتا ہے

تحریر:ایس پیرزادہ

ریاست تب ہی ماں جیسی محسوس ہوتی ہے جب اس کے نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو محض فرض نہیں خدمتِ خلق سمجھ کر نبھائیں ملتان ڈویژن کے کمشنر عامر کریم خان ان شخصیات میں سے ہیں جو ہر بار اس شہر کے دل پر ایک نئی دستک دیتے ہیں اور لوگ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ایک دل ہے… آخر کتنی بار جیتیں گے؟
شہرِ اولیاء میں شدید سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی کمشنر ملتان نے ’’خیر کا سفر‘‘ کے عنوان سے ایک منفرد فلاحی مہم شروع کر دی ہے جنرل بس اسٹینڈ پر نادار مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے بلا معاوضہ گرم کپڑوں کی فراہمی کا یہ اقدام نہ صرف قابلِ تقلید ہے بلکہ عملی خدمت کا روشن ثبوت بھی ہے افتتاحی تقریب میں کمشنر ملتان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈپٹی کمشنر خانیوال سمیت سیاسی و سماجی رہنما اور مخیر حضرات شریک تھے فضا میں چھوڑے گئے غبارے اس بات کی علامت تھے کہ اس شہر میں خیر کا سفر رکا نہیں بلکہ بڑھ رہا ہے کمشنر عامر کریم خان نے خود نادار خواتین و مردوں میں گرم جیکٹس شالیں اور جرسیاں تقسیم کیں یہ بازار روزانہ مستحق افراد کو بلا تفریق گرم کپڑے فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنی محدود آمدن کو دیگر ضروری ضروریات پر خرچ کر سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انسان دوستی کے وژن کو عملی شکل دینا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے “خیر کا سفر” اسی سوچ کا حصہ ہے جہاں شہریوں کو سردی کی شدت سے فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے
عامر کریم خان کا یہ اقدام ان کی خدمات کی پہلی مثال نہیں اس سے پہلے بھی وہ ملتان کی شہری زندگی کو سہل بنانے کے لیے کئی نمایاں اقدامات کر چکے ہیں ٹریفک قوانین میں بہتری، بڑے چوکوں کی ری ڈیزائننگ انڈر پاسز اور سڑکوں پر ٹریفک مینجمنٹ پلان کی اپگریڈیشن ہو یا تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن ہر جگہ ان کا کردار نمایاں ہے
سیلاب متاثرین کی بحالی نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری انخلاء، خوراک کی فراہمی، عارضی امدادی کیمپوں کا قیام یہ سب مثالیں اس بات کی ہیں کہ کمشنر ملتان نے انتظامی ذمہ داری کو محض دفتر تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے میدانِ عمل بنا دیا صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر کرنے پارکوں کی بحالی، درباروں کے گرد سہولیات کی بہتری اور شہر کے داخلی راستوں کی خوبصورتی کے منصوبے بھی انہی کی نگرانی میں تیزی سے مکمل ہوئے ریونیو سروسز، پٹواری سسٹم کی نگرانی، اور شکایات کے فوری ازالے میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے شہری حلقوں میں عام تاثر یہی ہے کہ کمشنر عامر کریم خان نے ملتان کو صرف اپنی پوسٹنگ نہیں سمجھا بلکہ ایک عہد کی طرح جیا ہے
اور آج “خیر کا سفر” کے آغاز نے اس تاثر کو اور بھی مضبوط کر دیا ہے
سوال پھر وہی
ایک دل ہے… آخر کتنی بار جیتیں گے؟
شہریوں نے اس اقدام کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے دوسرے شہروں کے لیے رول ماڈل قرار دیا حقیقت بھی یہی ہے کہ جب سرکاری عہدیدار خدمت کے جذبے سے آگے بڑھیں تو ریاست واقعی ماں جیسی لگتی ہے۔۔۔ویلڈن کمشنر عامر کریم خان صاحب ملتان آپ کی خدمت اور محبت کا مقروض رہے گا