قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائیر کی جانب اہم پیش قدمی
قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائیر کی جانب اہم پیش قدمی
تحریر :اظہار علی عباسی
پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ہاکی سیریز جیت کر نہ صرف ملک کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ ورلڈ کپ کوالیفائیر ایونٹ میں اپنی پوزیشن کو بھی مضبوط بنایا ہے۔ یہ جیت کھلاڑیوں کی انتھک محنت، کوچنگ سٹاف کی مؤثر حکمتِ عملی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مضبوط قیادت کا نتیجہ ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف یہ سیریز پاکستان کے لیے محض ایک باقاعدہ مقابلہ نہیں تھی بلکہ ورلڈ کپ کوالیفائیر کی تیاریوں کا ایک اہم مرحلہ بھی ثابت ہوئی۔ قومی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں بہتر توازن، اسپیڈ، پاسنگ اور گول کنورژن کی شاندار مثال قائم کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی جرأت مندانہ کارکردگی اور سینئر پلیئرز کے تجربے نے ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ ثابت کیا۔
گول کیپنگ سے لے کر ڈیفنس، مڈفیلڈ کنٹرول سے لے کر سرکل انٹریز تک، پاکستانی ٹیم نے ایک مکمل ہاکی پیکج پیش کیا جس نے شائقین اور ناقدین دونوں کو متاثر کیا۔ یہ فتح آنے والے بڑے مقابلوں کے لیے حوصلہ افزا ہے اور اس بات کی مظہر ہے کہ پاکستان ہاکی ایک بار پھر عالمی سطح پر ابھرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور جنرل سیکرٹری اولپمین رانا مجاہد اس کامیابی پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مشکل حالات، مالی مسائل اور وسائل کی کمی کے باوجود انہوں نے ہاکی کے ڈھانچے، پلیئر ڈیولپمنٹ اور بین الاقوامی مقابلوں میں ٹیم کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا۔
فیڈریشن میں شفافیت، نظم و ضبط اور ہاکی کی ترقی کے لیے واضح روڈ میپ جس کے ثمرات اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی حالیہ کامیابی اسی بہتر مینجمنٹ، پلاننگ اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ہر لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ جب سے انہوں نے اپنے قدم ہاکی فیڈریشن میں رکھے قومی کھیل میں پاکستان کو خوشخبریاں ملیں پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ رینکنگ میں بہتری آئی پرو ہاکی لیگ میں شرکت ٹیم کا ایک خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے پاکستان سینئر ٹیم. جونیئر ہاکی ٹیم اور انڈر 18 ہاکی ٹیم مختلف ایونٹس میں وکٹری اسٹینڈ پر آئی کھلاڑیوں کو کئی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کو ملے ٹیموں نے 9دورے گئے جرمن کی ہاکی ٹیم 21سال بعد پاکستان آئی اس کے علاوہ اومان کی ٹیم نے بھی دورہ کیا یہ سب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی قیادت میں ہوا
یہ فتح اس بات کی نوید ہے کہ پاکستان ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائیرز میں شرکت پاکستان کے لیے ایک بڑا موقع ہے جہاں پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم کی فتح پر پوری قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر جتنی تعریف کی جائے کم ہے کھلاڑی قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں مستقبل میں بھی مزید عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اولپمین رانامجاہد نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی اس کے علاوہ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولپمین طاہر زمان نے
ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم کی غیر متزلزل محنت، نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا ثبوت ہے۔
ہم ہر کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور سپورٹ اسٹاف کی انتھک کوششوں اور اعلیٰ کارکردگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس فتح نے نہ صرف ہمارا اعتماد بڑھایا ہے بلکہ آنے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں میں ایک اہم سنگِ میل بھی ثابت ہوئی
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنا صرف ایک کامیابی نہیں، بلکہ پاکستان ہاکی کی نئی شروعات ہے۔ اس فتح پر پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچز، سپورٹ اسٹاف اور خصوصاً پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جن کی شب و روز محنت نے اس کھیل میں نئی روح پھونک دی ہے۔
پاکستان ہاکی زندہ باد — پاکستان ہمیشہ پائندہ باد




































Visit Today : 15
Visit Yesterday : 0
This Month : 15
This Year : 63734
Total Visit : 168722
Hits Today : 47
Total Hits : 871861
Who's Online : 4




















