ملتان: رہنماء تحریک انصاف بلاول یوسف بھٹہ کے بہنوئی صدر ادارہ کنزالیمان حاجی ملک جاوید بھٹہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قران خوانی و قل خوانی میں قاری یسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا عارضی اور وقتی ہے دنیا میں آنے کا وقت مقرر ہے مگر دنیا سے جانے کا کوئی وقت نہیں ہمیں دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنی چاہیے زیادہ سے زیادہ نیک عمل کرتے ہوئے اپنی اولاد اور عزیزواقارب کو بھی نیک اعمال کرنے کی دعوت دیں کسی کا حق نہ کھائیں بڑوں سے حسن سلوک اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے پرچلنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے ہسپتال سے کال پر اظہار تعزیت کی۔قل خوانی میں حافظ رمضان بھٹہ، حافظ سہیل بھٹہ، ملک علیم بھٹہ، ندیم عشرت بھٹہ، ملک ارشد اقبال بھٹہ، صوبہ ملک، ملک رفیق بھٹہ، سلیم رضا، حاجی عبداللہ، امجد علی رانا، اللہ بخش بھٹہ، ابوالحسن حنیف ولایت،اعظم بھٹہ، خادم بھٹہ، محمد شہزاد ودیگر شری تھے۔