8 بیویوں کے ساتھ خوشگوارزندگی گزارنے والا شخص سوشل میڈیا پرمقبول
منیلا: ایک ہی گھرمیں 8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ایک دو نہیں بلکہ 8 بیویوں کے ساتھ خوشگوارزندگی گزارنے والا تھائی لینڈ کا ٹیٹو آرٹسٹ سوشل میڈیا پرمقبول ہوگیا۔یوٹیوب چینل کوانٹرویو میں تھائی نوجوان اونگ ڈیم کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔اپنی آٹھ بیویوں سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی سے دوست کی شادی جبکہ دوسری سے بازارمیں ملا۔اونگ ڈیم کا کہنا تھا کہ تیسری بیوی سے اسپتال میں، چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی۔ساتویں بیوی مندرمیں اور آٹھویں بیوی سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔اونگ نے مزید کہا کہ لوگ 8 بیویوں کی وجہ سے مجھے امیر سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میری ہربیوی اپنا خرچ خود اٹھاتی ہے۔اونگ کی 8 بیویوں نے اسے مہربان اورخیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔





































Visit Today : 225
Visit Yesterday : 569
This Month : 7400
This Year : 71119
Total Visit : 176107
Hits Today : 1596
Total Hits : 1002362
Who's Online : 5






















