سحرش رمضان تھہیم صاحبہ آپ ملتان میں خواتین کی توانا آواز ہیں ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سپیشل پرسنز خواتین اور خواجہ سراء کو بھی سیاسی و انتخابی عمل میں شامل رکھیں : ممبران ریجنل کوآپشن ملتان
ملتان( صفدربخاری سے) ریجنل کوآپشن ملتان ہم بھی ہیں کے ریجنل ممبران فرزانہ ارم، منصور حسین، کنوینر مس ہما نواب، خالد عباسی، علی اظہر ایڈووکیٹ، اور نور افضل کے ہمراہ سیاسی و سماجی کارکن و امیدوار ایم پی اے pp215 سحرش رمضان تھہیم سے ملاقات کی جس میں سی آئی پی کی کاوشوں اور کامیابیوں پر تبادلہ خیال ہوا اور سی آئی پی ممبران نے سحرش رمضان تھہیم صاحبہ سے سفارش کی کہ وہ ملتان میں خواتین کی توانا آواز ہیں اور جس طرح خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہیں بالکل اسی طرح سی آئی پی ممبران کی پیش کردہ سفارش پر بھی آواز اٹھائیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سپیشل پرسنز خواتین اور خواجہ سراء کو بھی سیاسی و انتخابی عمل میں شامل رکھیں اور مخصوص نشستوں پر بھی سپیشل پرسنز خواتین میں سے اہل افراد کو اسمبلیز میں نمائندگی دیں تاکہ یہ طبقات بھی مرکزی دھارے میں شامل ہو سکیں۔ سحرش رمضان تھہیم نے سی آئی پی کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں اور خاص کر پسے ہوئے طبقات جن میں خواتین، خصوصی افراد اور خواجہ سراء، شامل ہیں۔ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پسے ہوئے ان طبقات کے افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں گی اور انکی ٹکٹس کے حصول کے لئے بھی کاوش کریں گی۔






































Visit Today : 236
Visit Yesterday : 569
This Month : 7411
This Year : 71130
Total Visit : 176118
Hits Today : 1712
Total Hits : 1002478
Who's Online : 3






















