ملتان :  آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام منظور آباد میں ایک شاندار حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران صدر ملتان شہروجنوبی پنجاب عارف فصیح اللہ تھے جنہوں نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، عہدیداران میں صدر اشرف پہلوان انصاری، جنرل سیکرٹری رانا راشد، سینئر نائب صدر محمد طارق شریف، سرپرست اعلیٰ عبد الستار انصاری، گروپ لیڈر عباس انصاری، چیئرمین محمد رفیق بٹ، نائب صدر خادم حسین انصاری، نائب صدر عبدالستار سندھو، نائب صدر شہباز انصاری، جوائنٹ سیکرٹری باؤ ندیم، انفارمیشن سیکرٹری احسن اختر انصاری، ایڈیشنل سیکرٹری محمد قاسم، اور فنانس سیکرٹری وسیم جمال شعیب اشرف انصاری شامل ہیں۔تقریب میں عبیداللہ انصاری، صبغت اللہ خان، وہاج قریشی، چوہدری عثمان جٹ، عزیز خان، شوکت بلوچ، امجد بھولا، شاہد غفاری، چوہدری غلام رسول گجر، رانا واجد علی، زبیر کھوکھر، علی رضا انصاری، فیصل قریشی، نعیم انصاری، منیب اور ظفر پہوڑ سمیت درجنوں تاجر رہنما موجود تھے، اس موقع پر عارف فصیح اللہ نے نو منتخب صدر اشرف پہلوان انصاری کو آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر کا نائب صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، ہم اپنے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔نو منتخب صدر اشرف پہلوان انصاری نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ ان شاء اللہ اپنے ساتھی تاجروں کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کروں گا اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران منظور آباد کے صدر کی حیثیت سے ملتان شہر کا نائب صدر نامزد کئے جانے پر میں صدر عارف فصیح اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ میرے لیے اعزاز اور ذمہ داری دونوں ہیں، اور میں تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد کروں گا۔تقریب کا اختتام اتحاد و یکجہتی کے عزم اور تاجر برادری کے حق میں پرجوش نعروں پر ہوا۔