ملتان کینٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ،، 6 کروڑ روپے کی پنشن اور واجبات ریٹائرڈ ملازمین میں تقسیم”
ملتان(صفدربخاری سے) کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان اور پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے کینٹونمنٹ بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کی کئی سال سے مالیاتی مسائل کے باعث رکی ہوئی پنشن اور واجبات کی ادائیگی کردی گئی تفصیل کے مطابق کینٹونمنٹ بورڈ کے مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پینشنرز کی ادائیگیاں رہی ہوئی تھیں پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان نے سنجیدہ مسئلہ پر زاتی دلچسپی لیتے ہوئے توجہ دی اور 6کروڑ کی خطیر رقم ادائیگی یقینی بناتے ہوئے کینٹ بورڈ کے 51 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور چیک ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے لواحقین میں تقسیم کیے اس ضمن میں گزشتہ روز کینٹ بورڈ آفس میں کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان نے منعقدہ تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے لواحقین میں پنشن و واجبات کی ادائیگی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا سرکاری ملازمین کا کل اثاثہ ان کی پنشن ہوتی ہے کئی سال سے مالی وسائل نہ ہونے کے سبب ریٹائرڈ ملازمین کی ادائیگی نہ کیے جانے کے باعث ملازمین اور ان کے لواحقین شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کررہے تھے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ادائیگیاں کرکے دلی سکون اور راحت محسوس کی ہے کینٹ بورڈ کے درپیش سنجیدہ مسائل کا جلد از جلد حل میری اولین ترجیح ہے اس دوران ممبر کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا ، پرنسپل کینٹ بورڈ سکول مس بینش سعید میاں شاہد اختر ، چوہدری ظہیر احمد وقار خلیل حبیب اللہ بابر ، ملل محمد امجد ودیگر شریک تھے۔




































Visit Today : 338
Visit Yesterday : 622
This Month : 2502
This Year : 66221
Total Visit : 171209
Hits Today : 2227
Total Hits : 900317
Who's Online : 2






















