وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، زخمی ڈی پی او خالد خان کی عیادت
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او اورکزئی خالد خان کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے خالد خان کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے اور جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر خالد خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خالد خان جیسے دلیر افسران ہماری فورس کا فخر ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ جرات، بہادری اور قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ “ہم ان پولیس افسران کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ایسے بہادر افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔





































Visit Today : 477
Visit Yesterday : 513
This Month : 14700
This Year : 62536
Total Visit : 167524
Hits Today : 5098
Total Hits : 861463
Who's Online : 10





















