لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر بلوچستان میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
bbc news urdu نے Wednesday، 25 June 2025 کو شائع کیا.
کوئٹہ : بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کےمطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 27 جون 2025 تک وصول کئے جائیں گے، ابتدائی امیدوار فہرست 28 جون 2025 کو جاری کی جائے گی۔ کوئٹہ کے علاوہ تمام اضلاع میں ضمنی انتخاب کا عمل جاری ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 جون سے 2 جولائی تک ہو گی۔ شیڈول کے مطابق حتمی امیدوار فہرست 15 جولائی 2025 کو شائع کی جائےگی، امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 15 جولائی کو الاٹ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق پولنگ کا دن 3 اگست 2025 مقرر کیا گیا، ووٹرز تیاری کریں، تمام عمل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 127
Visit Yesterday : 440
This Month : 13284
This Year : 61120
Total Visit : 166108
Hits Today : 1094
Total Hits : 844603
Who's Online : 8




















