ملتان (صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ملک جاوید علی ڈوگر کی کامیابی پر معروف قانون دان رانا ناصر اقبال ایڈووکیٹ نے مبارکباد پیش کی، پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک جاوید علی ڈوگر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ رانا ناصر اقبال ایڈووکیٹ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ملک جاوید علی ڈوگر کی قیادت میں وکلاء برادری کو مزید مضبوط اور درپیش چیلنجز کا حل ممکن ہوگا۔ ان کی کامیابی پوری وکلاء برادری کے لیے خوش آئند ہے۔