برسلز: بیلجیئم کے شہر اینٹ ورپ کے چڑیا گھر میں ایڈی ٹمرمانز نامی ایک خاتون کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ ان پر وہاں رکھے گئے ایک بندر سے عشق لڑانے کا الزام ہے۔خبروں کے مطابق، چمپانزی قسم کے اس بندر کا نام ’’چیتا‘‘ ہے جسے 30 سال پہلے اینٹ ورپ چڑیا گھر میں لایا گیا تھا۔ تب یہ بہت چھوٹا تھا اور ایک پالتو جانور کے طور پر انسانوں کے ساتھ رہ رہا تھا۔چڑیا گھر میں اسے دوسرے چمپانزیوں کے ساتھ رکھا گیا لیکن اپنی ہی نسل کے دوسرے جانوروں سے گھلنے ملنے میں اسے شدید مشکلات کا سامنا ہوا؛ اور وہ بہت دن بعد ہی دوسرے چمپانزیوں سے دوستی کرنے کے قابل ہوا۔اگرچہ اس دوران ’’چیتا‘‘ کی دلچسپی چڑیا گھر آنے والے انسانوں میں بھی برقرار رہی لیکن وہ کسی انسان کی محبت میں گرفتار نہیں ہوا؛ یہاں تک کہ آج سے چار سال قبل، اینٹ ورپ چڑیا گھر میں 34 سالہ خاتون ٹمرمانز کا آنا جانا شروع ہوا۔