سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں مبینہ طورپر شامل شخص گرفتار
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 8 December 2021 کو شائع کیا.
پیرس: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طورپرملوث شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو قتل کرنے والوں میں مبینہ طورپر شامل شخص کوفرانس میں گرفتارکرلیا گیا۔مشتبہ شخص خالد اید الوطیبی کوچارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے گرفتارکیا گیا۔ خالد اید الوطیبی جمال خاشقجی کو قتل کرنے والے ترکی کو مطلوب 26 افراد میں سے ایک ہے۔گرفتار ہونے والا خالد اید الوطیبی سابق شاہی گارڈ رہ چکا ہے اوراپنے اصل نام سے سفرکررہا تھا۔ خالد کو جوڈیشل کسٹڈی میں رکھا گیا ہے۔سعودی اہلکار کا کہنا ہے کہ خالد کی گرفتاری غلط شناخت کی وجہ سے پیدا ہونے والے غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی۔ خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو سعودی عرب میں سزا دی جا چکی ہے۔امریکا میں رہنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو2018 میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 261
Visit Yesterday : 569
This Month : 7436
This Year : 71155
Total Visit : 176143
Hits Today : 1926
Total Hits : 1002692
Who's Online : 3






















