ڈاکٹر معیز سلیم دیش پانڈے فخر خاندیش ایوارڈ 2021سے سر فراز
جلگاؤں: ڈاکٹر معیزسلیم دیشپانڈے جلگاؤں کو مقامی ہوٹل سلور پیلس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں آیوش انٹرنیشنل میڈیکل ایسوسی ایشن (AIMA) کی جانب سے ”فخرخاندیش ایوارڈ 2021 جلگاؤں ”سے نوازا گیا۔جلگاؤں ضلع کے پالک منتری کابینی وزیر گلاب راؤ پاٹل، سابق وزیر گلاب راؤ دیوکر، جلگاؤں میونسپل کارپوریش کی میئر محترمہ جے شری تائی مہاجن کے ہاتھوں کورونا وبا کے دوران طبی شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں ”فخرخاندیش ایوارڈ 2021 جلگاؤں ”ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسٹیج پر ڈاکٹر نتین پاٹل، ڈاکٹر عبید اللہ بیگ، تشار واگھودے، ڈاکٹر راکیش جھوپے، ڈاکٹر شرما، ڈاکٹر لینا بورولے، موجود تھے۔ اس پر وقار تقریب میں جلگاوں ضلع کے ماہرین طب، نیز شہر و مصافات سے شہریان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کابینی وزیر گلاب راؤ پاٹل نے ڈاکٹر معیز دیشپانڈے کی تعریف کی۔اور اسی طرح غریب اور مفلس مریضوں کی طبی خدمات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ ساتھ ہی سابق وزیر گلاب راؤ دیوکر نے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر معیزسلیم دیشپانڈے بی اے ایم ایس ڈگری یافتہ ڈاکٹر ہیں۔ اور مہرون علاقے کے شیرا چوک میں ان کا ہسپتال ہے۔ اس علاقے میں مسلمانوں کی اکثیریت ہے۔ ڈاکٹر معیز دیشپانڈے نے کورونا وبا کے دوران علاقے اور آس پاس کے گاوں میں رہائش پذیر مریضوں کو رعایتی شرح پر علاج کیا۔جس وقت ڈاکٹر کورونا کے مریضوں کو اپنے ہسپتال میں داخل کرنے سے گریز کر رہے تھے اس وقت کسی مسیح کے طور پر رات دن اپنی طبی خدمات پیش کرتا رہا۔ اور اطراف کے رہائش پذیر فیض یاب ہوتے رہے۔ ڈاکٹر معیز دیشپانڈے ریڈ پلس بلڈ بینک کے چیئرمین بھی ہیں۔ ڈاکٹر معیز دیشپانڈے نے ریڈ پلس بلڈ بینک تنظیم کا آغاز کیا اور اس کے ذریعے سے پہل کر اور بلڈ بینک جیسی سماجی طور پر مفید سرگرمیاں انجام دینا قابل ستائش ہے۔ اس بلڈ بینک نے جلگاؤں کو کورونا وبا کے دور میں خون کی سپلائی فراہم کی جب خون کی سپلائی کی کمی تھی اور کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازما بھی فراہم کیا۔ڈاکٹر معیز دیشپانڈے غریب اور نادار لوگوں کے لیے رہنما کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مفلس اور محتاج مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر معیز دیش پانڈے ہیلتھ سروسز میڈیکل فاؤنڈیشن جلگاؤں کے چیئرمین بھی ہیں۔ان تمام خدمات کے اعتراف میں انھیں ”فخرخاندیش ایوارڈ 2021 جلگاؤں ”سے نوازا گیا۔انھیں فخر خاندیش ایوارڈ سے نوازنے جانے پر طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرس، سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیموں نے انھیں مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر معیز ڈیشپانڈے سلیم دیشپانڈے کے فرزند ہے۔ ان کے والد سبکدوش بینک مینجر ہیں۔ اس موقع پر ریاض دیشپانڈے،ڈاکٹر پرویز دیشپانڈے، رمیز دیشپانڈے،ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ، ناصر سلام دیشمکھ، ایڈوکیٹ وہاب دیشمکھ نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





































Visit Today : 284
Visit Yesterday : 569
This Month : 7459
This Year : 71178
Total Visit : 176166
Hits Today : 2196
Total Hits : 1002962
Who's Online : 5






















