کابل میں اسپتال کے باہر بم دھماکوں سے 19 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 2 November 2021 کو شائع کیا.
کابل: افغان دارالحکومت میں واقع فوجی اسپتال کے باہر بم دھماکوں سے 19 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے مرکزی دروازے پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے، جن کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے دھماکوں میں 19 افراد کی ہلاکت جب کہ 43 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دھماکوں کی ذمہ داری تاحل کسی نے قبول نہیں کی تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کار میں بارودی مواد کے ذریعے کئے گئے، جن کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، جہاں ان کی وہاں موجود طالبان جنگجوؤں سے مسلح جھڑپ بھی ہوئی تاہم تاحال اس بارے میں طالبان کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 269
Visit Yesterday : 569
This Month : 7444
This Year : 71163
Total Visit : 176151
Hits Today : 2029
Total Hits : 1002795
Who's Online : 3






















