بورےوالا: ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس اطہر وحیدکی ہدایت اور ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب کی زیر نگرانی ڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی نجاوت نجاوت خاں بھٹی کی زیر قیادت رواں پٹرولنگ پولیس مانا موڑ نے جرائم پیشہ افراد اور قانون شکنی کرنے والے متعدد افراد کو قابو کر لیا انچارج پٹرولنگ پوسٹ عمران جاوید نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کی اس دوران ایک مشکوک کار، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے موٹر سائیکل سوار اور شراب فروش کو شراب سمیت قابو کیا اور اسی ماہ سینکڑوں افراد کو قانون شکنی پر جرمانے کیے اور ناجائز اسلحہ بردار کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کے سلسلہ میں شہریوں کی آگاہی کے لیے بھی سیشن کیے گئے.