ملتان : چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ ملتان چوہدری بابر حسین نے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز خود جھاڑو لگا کر کیا۔ صفائی مہم میں طلبہ، کینٹ بورڈ کے ملازمین، ممبران، کینٹ کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں بامن جی چوک سے صدر بازار تک واک بھی کی گئی جس میں طلبہ اور ملازمین نے صفائی کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری بابر حسین نے کہا کہ کینٹ کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے صفائی کا مقصد نوجوان نسل کو شعور دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم اپنے گھروں کو صاف رکھتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھنا ہوگا اور عملہ صفائی کو بھی ہدایت کی کہ کینٹ کو صاف ستھرا رکھیں اور طلبہ کو بھی صفائی کے بارے آگاہ کیا۔ واک میں سیکرٹری طارق خان، ناصر حسین، خادم حسین، محمد یٰسین، بلال خانی، ارشاد یاسین نے شرکت کی۔