ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ ، نوٹیفکیشن بھی جاری
bbc news urdu نے Monday، 1 November 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کردیا۔ اوگرا نے نومبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اور اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے ہوگئی، جب کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021ء کے لیے ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 269
Visit Yesterday : 569
This Month : 7444
This Year : 71163
Total Visit : 176151
Hits Today : 2031
Total Hits : 1002797
Who's Online : 3






















