وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ، رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی کا قیام
bbc news urdu نے Monday، 1 November 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی بنائی ہے۔اتھارٹی توہین رسالت ﷺ کےسدباب کیلئے اقدامات کرے گی۔ حکومت ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتی ۔مسائل بات چیت سےحل کرنے کی کوشش کی ہے، کبھی طاقت کےاستعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا۔ بدامنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔موجودہ صورتحال کوخوش اسلوبی سےحل کرنے کی کوشش کی۔ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیئےجائیں گے، پارٹی رہنمابلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 284
Visit Yesterday : 569
This Month : 7459
This Year : 71178
Total Visit : 176166
Hits Today : 2191
Total Hits : 1002957
Who's Online : 3






















