ملتان : متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے صوبائی صدر پنجاب عابد گجر سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ ، فنانس سیکرٹری سعید بھائی،منیر احمد بھائی ، ساجد بھائی ، سلمی منیر باجی ، قاسم بخاری بھائی نے پنجاب ہاؤس لاہور میں مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے نئی نسل کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے رہی سہی کسر بجلی پٹرولیم مصنوعات گیس اشیاء خورد و نوش و صرف کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کر دی ہے ایسے حالات میں مسائل کے حل کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے نگران حکومت کو چاہیے کہ وہ معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائیں اب بیان بازی سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ عملی طور پر اقدامات سے مسائل حل ہوں گے ایم کے ایم پاکستان ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کی شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر سطح پر اپنی اواز بلند کر رہی ہے اب عوام کو بھی چاہیے کہ وہ انے والے دنوں میں عام انتخابات میں ایم کو ایم پاکستان کا ساتھ دیں کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان ہی واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں انقلابی انداز میں ان کے مسائل حل کر سکتی ہے ۔