بے روزگار نوجوانوں کے لیے نوجوان یوتھ کارڈ کا اعلان احسن اقدام ہے
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صوبائی حلقہ 214 کے امیدوار زاہد خان نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی35 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر بے روزگار نوجوانوں کے لیے نوجوان یوتھ کارڈ کا اعلان احسن اقدام ہے جس کی وجہ بالخصوص مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث معاشی مسائل میں کمی واقع ہوگی یوتھ ملک وقوم کا اثاثہ ہیں جن کے ساتھ ماضی میں ایک کروڑ نوکریاں دینے اور غریب عوام کو 50 لاکھ گھر دینے کے نام پر دھوکا کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی واحد جمہوری عوامی اور سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ملک وقوم کی بھلائی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے آ ئند ہ عام انتخابات میں عوام بالخصوص یوتھ نے موقع دیا تو بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے نگران حکومت کو چاہیے کہ وہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات ،یوٹیلیٹی بلز میں کمی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر معاشی ریلیف دینے کا اعلان کرے تاکہ عام غریب شہری کی زندگی آ سان ہو جو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہیں ۔