نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر, ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ضلع میں ”اب گاؤں چمکیں گے“ کا چک نمبربارہ بی سی میں افتتاح کر دیا
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر, ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ضلع میں ”اب گاؤں چمکیں گے“ کا چک نمبربارہ بی سی میں افتتاح کر دیا،اس موقع پر، اسسٹنٹ کمشنر صدر بہاول پور، مجاہد عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،خورشید احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ،حافظ محمد شفیق،ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل نمبر5 اعجاز لاشاری، محمد عمران اور اہل علاقہ ماسٹر محمد یسین،ڈاکٹرعطاءالمنعم ،عمران رضا،احسن شاہ،وقاص اشرف وغیرہ موجود تھے،اب گاؤں چمکیں گے کے تحت بہاول پور ضلع کی88 دیہی یونین کونسلوں میں مربوط نظام کے تحت صفائی ستھرائی کے کام کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے یونین کونسل نمبر5 کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، کہ حکومت پنجاب نے دیہات میں لوگوں کو شہر کی طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ،اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کا آغاز کیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خورشید احمد نے بتایا کہ بہاول پور ضلع کے88 دیہی یونین کونسلوں کے749 دیہات میں، اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے کام کیے جائیں گے، اس پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں تین سینٹری ورکرز اور ایک چوکیدار کام کرے گا ،اور ضروری مشینری و رکشہ لوڈر کی سہولیات دی جائیں گی ۔




































Visit Today : 526
Visit Yesterday : 509
This Month : 2068
This Year : 65787
Total Visit : 170775
Hits Today : 10622
Total Hits : 897215
Who's Online : 4






















