سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے نوجوانوں کو سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر آنا ھو گا ، رونے دھونے سے کبھی صوبہ نہیں بنے گا : مہر مظہر عباس کات
ملتان: سرائیکستان نوجوان تحریک کے مرکزی راہنما ملک عاقب رضا کالرو کی قیادت میں نواب پور سے لوگوں کی کثیر تعداد نے چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی موجودگی میں ایس این ٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر شمولیت کرنے والوں اور دیگر شرکاء نے کہا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک وسیب کے لوگوں کے حقوق کے لیے انقلابی جدوجہد کر رہی ھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی دن رات کی جدوجہد کو دیکھ کر سرائیکستان نوجوان تحریک میں شامل ہو رہے ہیں اور ہر طرح سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین مہر مظہر عباس کات اور مرکزی راہنما ملک عاقب رضا کالرو نے ایس این ٹی میں شامل ہونے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ملک عاقب رضا کالرو نے کہا کہ ہماری تحریک ہر مظلوم کے ساتھ ھے اور ہر ظالم کے خلاف ھے اس لیے ہر مظلوم اپنے حق کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتا ھے ہم اس کے لیے بھر پور آواز اٹھائیں گے۔ مہر مظہرعباس کات نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے وسائل کو بیدردی سے لوٹا جارہا ھے تھل اور چولستان کی زمینوں پر جبری قبضے کیے جارہے ہیں ہم سب کو مل کر اس قبضے کے خلاف بھر پور احتجاج کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے نوجوانوں کو سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر آنا ھو گا صرف رونے دھونے سے کبھی صوبہ نہیں بنے گا ۔





































Visit Today : 507
Visit Yesterday : 509
This Month : 2049
This Year : 65768
Total Visit : 170756
Hits Today : 10342
Total Hits : 896935
Who's Online : 8






















