ملتان :  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے قدم رکھتے ہی بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی اور معاشی بدحالی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کرنے کے مترادف ہے جو پہلے ہی مہنگی بجلی،گیس آٹا گھی چینی اور اشیائے خوردونوش و صرف کی قیمتوں میں تین سو گنا اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے یہاں تک کہ سفید پوش طبقہ بھی پس کر رہ گیا ہے جس پر ایم کیو ایم پاکستان شدید احتجاج کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کو برقرار رکھا جائے تاکہ عام غریب شہری کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے نہ کہ مہنگائی در مہنگائی کی چکی میں پسے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں کیونکہ ڈالر کی اونچی اڑان اور بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کی وجہ سے کاروبار زندگی بھی تباہ حالی کا شکار ہیں ایسے حالات میں غریب عوام کہاں جائیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت کے پاس بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی پر قابو پانے کے لیے بہترین پروگرام ہے اگر اس پر عمل کیا جائے تو ملک نہ صرف بحرانوں سے نجات حاصل کر سکتا ہے بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے اور عام غریب شہری کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکتا ہے ۔