دالبندین سے  علی آحمد کمال کی رپورٹ  کے مطابق، بی این پی کے مرکزی کال پر وڈھ بلوچستان کے مخدوش صورتحال کے خلاف، دالبندین میں ضلعی صدر میر یار محمد مینگل کی قیادت میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری وقار ریکی ،سینئر نائب صدر،محمداقبال ، جوائنٹ سیکرٹری محمد ہاشم ترجمان میرابراہیم ریگی ودیگر نے بازار میں گشت کے دوران شٹر ڈاون ہڑتال کی نگرانی کی، اس موقع پر بی این پی کے ضلعی صدر، میر یار محمد مینگل نے کہا کہ دالبندین کے باشعور عوام اور تاجر برادری نے شٹر ڈاون ہڑتال کا کامیاب بنا کر بی، این پی کے موقف کی تائید کی ہے۔