قلات سےایم ڈی مینگل کی رپورٹ کے مطابق،بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کے کال پر وڈھ کے مخدوش حالات کے پیش نظر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہا، بی این پی کی رہنماوں نے ہڑتال کی نگرانی کی،بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے ایک کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئ۔یاد رہے کہ وڈھ میں گزشتہ دنوں سے جاری قبائلی کشیدگی کی پیش نظر بلوچستان نیشنل پارٹی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ وڈھ میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات کو خراب کیا جار ہے، اور سردار اختر مینگل کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، آج 14 جولائی کو بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک صوبہ گیر ہڑتال کی دی ،تھی۔ اسی سلسلے میں قلات میں بھی ہڑتال رہا، اس موقع پر ہڑتال کی
نگرانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر، رہنما میر سہراب خان مینگل۔،ضلعی آرگنائزر آغا قلندر خان احمدزئی، سینئر رہنما سردار عبدالفتح عالیزی،صوبائی رہنما میر مراد خان مینگل، سابقہ جنرل سیکرٹری احمدنواز بلوچ، وڈیرہ رحیم مینگل۔داود ساسولی۔نائب عبدالواحد مینگل، عبدالغفور شاہوانی ودیگر کررہے تھے، ان رہنماؤں نے تاجر برادری کی جانب سے اپنے ساتھ تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا، اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر ہڑتال کی اور بلوچستان امن لانے کے لیے اپنی کوششیں کی۔