ایکٹ انٹرنیشنل ادارہ عالمی ادارہ محنت کے تعاون سے ضلع بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کر رہا
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 15 July 2023 کو شائع کیا.
صحبت پور سے محمد ثاقب کھوکھر کی رپورٹ کے مطابق, ایکٹ انٹرنیشنل ادارہ عالمی ادارہ محنت کے تعاون سے ضلع بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کر رہا، متعلقہ ادارہ سیلاب متاثرین کے لئے مختلف اسکیموں کے ذریعے جن میں ،مرغبانی, واٹر کورس سلائی وغیرہ، کی ٹریننگ دے کر انکی بحالی میں مدد کر رہا ہے،پروگرام کے کوارڈینیٹر حماداللہ خان سید طاہر نقوی, شجاع اکبر اور فیلڈ آفیسر بلند خان بلوچ نے ٹریننگ شدہ خواتین اور لیبر حضرات میں چیک تقسیم کئے، اس موقع پر یونین کونسل کے ذمہ داران بھی موجود تھے، شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ادارے کا مقصد سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد ان کو روز گار فراہم کرنا ہے، جس کے خواتین کو ٹریننگ دی گئی اور ان کو مرغیاں اور مرغ بھی دیئے گئے، تاکہ وہ آہستہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں
ٹیگز:-





































Visit Today : 579
Visit Yesterday : 509
This Month : 2121
This Year : 65840
Total Visit : 170828
Hits Today : 11084
Total Hits : 897677
Who's Online : 5






















