افغانستان برادر ہمسایہ ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، وزیر دفاع
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 15 July 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔سوشل میڈیا پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسدار نہیں کر رہا اور نہ ہی ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا کر رہا ہے۔ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔ پاکستان میں 50،60 لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ 40 ، 50 سال سے پناہ میسر ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 558
Visit Yesterday : 509
This Month : 2100
This Year : 65819
Total Visit : 170807
Hits Today : 10936
Total Hits : 897529
Who's Online : 3






















